سن شائن گرل” ڈوڈو
سن شائن گرل” ڈوڈو
حال ہی میں ڈوڈو نامی ایک لڑکی کو چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے بیجنگ میں 2024 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ریہرسل دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا۔
ڈوڈو 2017 میں پیدا ہوئی اور ہائپوکسیا اور اسکیمیا کی وجہ سے قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اسے دماغی فالج کی تشخیص ہوئی ، جس سے اس کے جسم کے موٹر اعصاب کو نقصان پہنچا ۔ تاہم اس کے والدین نے ہمت نہ ہاری اور ڈوڈو کی صحت کی بحالی کے لئے انتھک کوششیں کیں۔اس کے نتیجے میں 5 سال کی عمر میں ڈوڈو نے بنا کسی سہارے کے چلنا سیکھا اور پچھلے سال سے وہ اسکول بھی جا رہی ہے ۔یہی نہیں بلکہ اپنے اساتذہ اور دوستوں کی مدد سے اس نے ایک اسٹیج پرفارمنس بھی دی۔
ڈوڈو کا خیال رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ‘صرف ہم ہی ڈوڈو پر توجہ نہیں دے رہے بلکہ ڈوڈو بھی ہمیں شفا دے رہی ہے۔’