News Views Events

دبئی میں چین کے نئے سال "جشن بہار مبارک ہو” پریڈ کا آغاز ہوگیا

0

دبئی میں چین کے نئے سال "جشن بہار مبارک ہو” پریڈ کا آغاز ہوگیا

دبئی ( نیوز ڈیسک )چین کے ڈریگن کے سال کے جشن بہار کے موقع پر 2024 دبئی "جشن بہار مبارک ہو” گرینڈ پریڈ کی افتتاحی تقریب متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے مشہور لینڈ مارک برج خلیفہ پارک میں منعقد ہوئی۔

یہ تقریب چار دن تک جاری رہےگی، جس میں تھیٹر پرفارمنس، خصوصی پروموشنز، روایتی ثقافت اور ہائی ٹیک ڈسپلے، کھانے اور کھیل کی سرگرمیاں شامل ہیں۔یہ اس سال چین اور متحدہ عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ منانے کے سلسلے کا آغاز ہے۔

پریڈ کے باضابطہ آغاز کے بعد چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو مرکزی اسٹیج کی بڑی سکرین پر متعدد بار نشر کی گئی جس نے بے شمار سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.