News Views Events

خوابوں کے تعاقب میں "ککی بھائی”

0

نئے سال 2024 کے دن، چائنا میڈیا گروپ کے ایک رپورٹر نے شمال مشرقی چین کے صوبہ لیاننگ کے ینگ کو شہر کی ایک اوپن ایئر مارکیٹ میں بسکٹ سیل کرنے والے ایک لڑکے وے جونگ شائی سے ایک انٹرویو کیا۔وے جونگ شائی اپنے دلچسپ انداز گفتگو کی وجہ سے مقبول ہو گئے ، اور اب انھیں پیار سے "ککی بھائی” کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں، وے جونگ شائی کو چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے بیجنگ میں 2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ریہرسل دیکھنے کے لئے دعوت دی گئی۔
اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ریہرسل سائٹ پر وے جونگ شائی نے کیمرے کے سامنے نئے سال کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "نئے سال میں، مجھے امید ہے کہ زندگی بہتر سے بہتر ہوتی جائے گی”۔
سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا ایک فنکارانہ شام ہے جو سی ایم جی کی طرف سے ہر سال چینی نئے سال سے قبل چاند رات کو منعقد کی جاتی ہے ، جس کا آغاز 1979 میں ہوا تھا۔ حال ہی میں 2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تیسری ریہرسل کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.