News Views Events

لاؤس میں چائنا میڈیا گروپ کی ” اسپرنگ فیسٹول گالا اوورچر” تقریب کا انعقاد

0

لاوس(نیوزڈیسک)چائنا میڈیا گروپ کی "اسپرنگ فیسٹول گالا اوورچر” تقریب لاس میں منعقد ہوئی۔
لاوس کے وزیر اعظم سونکسی سیفنڈن نے لاس میں سی ایم جی کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کے فروغ کے لیے منعقد ہ سرگرمیوں کے سلسلے کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ سی ایم جی کی سپرنگ فیسٹول کی سرگرمیوں کے سلسلے نے لاس کے شہروں کے رنگ اور خوشی میں اضافہ کیا ہے، جس سے سیاحت کی صنعت مزید مضبوط اور متحرک ہو گئی ہے۔ اس طرح کے ثقافتی تبادلوں سے لا لوگوں کو چینی ثقافت اور فن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
اپریل 2023 سے چین-لاس ریلوے بین الاقوامی مسافر ٹرینوں نے اپنے آپریشن کا آغاز کیا۔ وینٹیانے سے کھون مینگ تک جانے والی ٹرین میں لاس کے فلائٹ اٹینڈنٹس نے ای ایم جی کے اسپرنگ فیسٹول گالا کی ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات مسافروں کو پیش کیں اور مسافروں کے ساتھ جشن بہار کے کلچر کو شیئر کیا۔لاس میں وینٹیانے ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ ہال میں، سی ایم جی کی اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو دکھائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ، ای ایم جی کی اسپرنگ فیسٹول گالا ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات سیاحوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.