News Views Events

گجرات کی عوام نے ٹریکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا،8فروری کو ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا،چودھری سالک

0

گجرات(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور گجرات کے حلقہ این اے 64اورپی پی 32سے ق لیگ کے امیدوار چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ گجرات میں پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔ گجرات کے نوجوان اور بزرگ الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں چودھری سالک حسین نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں پر یقین ہے اور انہی کے ووٹ کی طاقت سے ہم کامیاب ہوں گے اسی لیے ہر علاقے، ہر محلے اور ہر گاوں میں عوام کے پاس جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں میں حلقہ NA-64 کے کئی علاقوں میں کارنر میٹنگز اور جلسے ہوئے۔ ہر علاقے میں عوام نے ٹریکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ انشااللہ 8 فروری کو عوام کی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ خوددار، خوشحال اور خودمختار پاکستان کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

الیکشن مہم زوروشور سے جاری، جیت انشاء اللہ ہماری ہوگی، چودھری سالک

باہر بیٹھا شخص پرویز الٰہی کی سیاست چلا رہا ہے، والدین کو اس عمر میں ذلیل نہیں کرنا چاہیے، چودھری سالک

اقتدارمیں آکر خاندان کے کچھ افراد نے اپنے مفادات کو ترجیح دی،چودھری سالک

Leave A Reply

Your email address will not be published.