News Views Events

جنیوا میں چائنا میڈیا گروپ کی ” اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” تقریب کا انعقاد

0

جنیوا میں چائنا میڈیا گروپ کی ” اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” تقریب کا انعقاد

پاکستان، برطانیہ، بیلجیم سمیت مختلف ممالک کے سفا رتکارو ں کی شر کت

جنیوا ()

چائنا میڈیا گروپ کی "اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” تقریب  جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے پیلس ڈیس نیشنز میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب کا تھیم تھا "چینی  جشن بہار  منائیں اور  سی یم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا  دیکھیں”۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل والووایا، جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور  سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں  میں چین کے مستقل نمائندے  چھن شو، عالمی تجارتی تنظیم میں چین کے مستقل نمائندے لی چھنگ گانگ، عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ایولا  کے ساتھ ساتھ  پاکستان، برطانیہ، بیلجیم، پولینڈ  اور بہت سے ممالک کے جنیوا میں مستقل نمائندے اور سفارت کار اور  بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے عہدیداران سمیت  300 مہمان اس تقریب میں  شریک ہوئے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے   پروموشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور  سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ  جشن  بہار  چینی قوم کا سب سے اہم روایتی تہوار ہے۔ کچھ عرصہ قبل، اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی نے  جشن بہار  کو اقوام متحدہ کی تعطیل کے طور پر نامزد کرنے کے لیے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی، جو  چینی تہذیب اور مشرقی ثقافت کی دلکشی   اور اقوام متحدہ کی  تنوع اور جامعیت کی ثقافتی اقدار کو ظاہر کرتا ہے۔

نئے سال کی شام پر اسپرنگ فیسٹول گالا دیکھنا چینی لوگوں کے لیے نئے سال کا رواج بن گیا ہے۔ اس سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔سی ایم جی  سوئٹزرلینڈ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے، انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے اور ایک  پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون، اور مشترکہ خوشحالی پر مشتمل عالمی جدیدیت  کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل والوایا نے کہا کہ  جشن بہار  ایک روایتی اور  تاریخی  تہوار ہے ۔ گزشتہ ایک سال میں دنیا کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، اقوام متحدہ کثیرالجہتی کے تحفظ اور ہر قسم کی غربت اور بھوک کے خاتمے کے لیے چین کے  پختہ عزم پر بے حد مشکور ہے۔چین 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے  چھن شو نے کہا کہ چینی ثقافت میں سب سے اہم روایتی تہوار کے طور پر  جشن بہار   چینی تہذیب کے امن، دوستی اور ہم آہنگی کے تصورات کی عکاسی کرتا ہے۔ چین اقوام متحدہ کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور عالمی امن اور مشترکہ ترقی میں مزید تعاون کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.