چینی وزیراعظم کا ” 2024 چین-آسیان افرادی و ثقافتی تبادلوں کے سال ” کی افتتاحی تقریب کے نام مبارک باد کا خط
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ” 2024 چین-آسیان افرادی و ثقافتی تبادلوں کے سال ” کی افتتاحی تقریب کے نام ایک مبارکبادکا خط بھیجا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور آسیان ممالک پہاڑوں اور دریاں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں، ان کے درمیان ثقافتی روابط ہیں اور دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر ایک بھرپور اور رنگین ایشیائی ثقافت کی تخلیق کی ہے اور شاندار تہذیبی خزانے کو جنم دیا ہے۔
جنوب مشرقی ایشیا قدیم زمانے سے سمندری شاہراہ ریشم کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔ چنگ حہ کے مغرب کے سات سفروں نے چین اور مقامی علاقے کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور اقتصادی تبادلوں کی ایک اچھی کہانی چھوڑی ہے۔ اس وقت چین-آسیان جامع اسٹرتیجک شراکت داری میں ترقی کا ایک اچھا رجحان ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں، اور چین-آسیان ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے نئے اقدامات جاری ہیں۔
لی چھیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ چین-آسیان دوستی کے درخت کو سدا بہار رکھنے کے لیے ہمیں دوطرفہ تعلقات کی سماجی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔