محکمہ موسمیات کی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
لاہور(نیوزڈیسکمحکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، اٹک، ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور ،منڈی بہاالدین ، فیصل آباد، جھنگ، ننکانہ صاحب، خان پور، رحیم یار خان، چکوال، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات جن میں مر ی، گلیات اور گردو نواح کے علاقے شامل ہیں ان میں برفباری کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سیاحوں سے گزارش کی کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے پہلے سے ہوٹل کی بکنگ کروا لیں۔
🛑پنجاب کا موسم… بارشیں اور برفباری!!
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، اٹک، ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور ،منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد، جھنگ، ننکانہ… pic.twitter.com/Wceh1IH70A— PakWeather.com (@Pak_Weather) February 2, 2024