امریکہ کے نزدیک انسانی جان کی کوئی اہمیت نہیں اسے صرف پیسے کی پرواہ ہے، سی جی ٹی این کا سروے
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے حالیہ دنوں کروائے گئے ایک سروے میں شریک فیصد جواب دہندگان نے ” جنگی منافع” کی پرواہ کرنے پر امریکہ کی مذمت کی ہے۔
سروے میں شریک تقریبا 93.88 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ کی جانب سے کشیدگی پیدا کرنے اور عالمی سطح پر مصیبت کو ہوا دینے کی منفی سرگرمیوں کی سخت مذمت کی۔
سروے میں92 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ امریکہ نے علاقائی کشیدگی اور عدم استحکام کو مزید بڑھا دیا ہے، اور 91.98 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی تیز رفتار غیر ملکی ہتھیاروں کی فروخت پرامن ترقی کے عالمی رجحان کے خلاف ہے۔
مالی سال 2024 میں امریکی دفاعی بجٹ 886 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا، اس حوالے سے تقریبا 88.72فیصد عالمی جواب دہندگان کو خدشہ ہے کہ یہ امریکی رویہ عالمی سطح پر ہتھیاروں کی دوڑ کے ایک نئے دور کو شروع کر سکتا ہے ۔جبکہ 94.81فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی غیر ملکی ہتھیاروں کی فروخت اس کی خارجہ پالیسی سے گہرا تعلق رکھتی ہے ۔
یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، 24 گھنٹوں کے اندر، کل 30,813 نیٹیزنز نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔