یوکرین کے لیے یورپی یونین کی بڑھتی ہوئی امداد پر یورپی عوام کا عدم اطمینان
یورپی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس میں،مختلف رکن ممالک نے یوکرین کی مدد کے لیے 50 بلین یورو فراہم کرنے کا معاہدہ کیا۔ موجودہ سربراہی اجلاس سے قبل یورپی یونین کے رکن ممالک یوکرین کی حمایت کے معاملے پر تقسیم نظر آئے۔ مذاکرات شروع ہونے سے قبل بند کمرے کی بات چیت میں، ہنگری نے رعایت کی ۔اعلان کردہ معاہدے کے مطابق، یورپی یونین کے رکن ممالک یوکرین کی حمایت پر سالانہ بحث کریں گے اور عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔
دوسری جانب مذاکراتی مقام کے باہر عوام کا سب سے بڑا احتجاج بھی دیکھا گیا۔ زرعی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد یورپی یونین کو درپیش اقتصادی بدحالی، کم آمدنی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت دیگر سماجی مسائل پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے لیے جمع ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق اسی روز احتجاجی مظاہرین نے تقریبا ایک ہزار ٹریکٹرز کے ہمراہ برسلز میں اس مقام پر مظاہرہ کیا جہاں یورپی یونین کے ادارے واقع ہیں۔ بیلجیم کے کسانوں کے علاوہ اٹلی، سپین سمیت دیگر ممالک سے بھی مظاہرین موجود تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یورپی یونین موجودہ مشکل صورتحال کے دوران رکن ممالک میں کسانوں کو خاطر خواہ مدد فراہم نہیں کر رہی ہے۔