News Views Events

پاکستان اور بیلجیئم کا دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

0

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ لہبیب سے برسلز میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات کے دوران وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششوں و تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی خوشحالی کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.