قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو غیر معقول طور پر دبانے کی پرزور مخالفت، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یکم فروری کو یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے چینی فوجی اداروں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کرتے ہوئے مختلف ناموں سے امتیازی فہرستوں کے قیام، چینی کمپنیوں کو غیر معقول طور پر دبانے اور چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو کمزور کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ان امتیازی طرز عمل کو درست کرے اور چینی کاروباری اداروں کے لئے انصاف ،منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرے۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ جاری رکھے گا۔