چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جنوری میں 49.2 فیصد رہا
بیجنگ ()
چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور قومی محکمہ شماریات کے مرکز تحقیقات برائے خدماتی صنعت نے اعلان کیا کہ جنوری میں چین کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.2 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے، جس سے لگاتار تین ماہ کی کمی کا رجحان ختم ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صنعتی اداروں کی پیداوار ی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے. جنوری میں پروڈکشن انڈیکس 51.3 فیصد تھا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.1 فیصد پوائنٹس زیادہ اور گزشتہ چار ماہ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور اس میں لگاتار آٹھ ماہ سے توسیع کا عمل جاری ہے. جنوری میں 21 مینوفیکچرنگ صنعتوں میں سے 13 صنعتوں کے پی آیم آئی انڈیکس میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ دیکھا گیا، ایک صنعت میں یہ مساوی رہا جبکہ سات صنعتوں میں ماہ بہ ماہ کمی دیکھی گئی۔ بڑی صنعتوں کے لحاظ سے ، مصنوعاتی مینوفیکچرنگ 50.1فیصد ، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ 51.1فیصد اور کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ 50.1فیصد کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس تمام توسیع کی حد میں ہیں۔ جنوری میں چین کا نان مینوفیکچرنگ کاروباری سرگرمی انڈیکس 50.7 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور اس میں مسلسل دو ماہ سے قدرے اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نان مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے مستحکم بحالی کا رجحان جاری رکھا ہوا ہے۔