News Views Events

وینزویلا کی امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی مخالفت

0

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں وینزویلا کی کان کنی کمپنی پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کی۔ امریکی وزارت خزانہ نے 29 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا، جس میں امریکی کمپنیوں اور وینزویلا مائننگ کارپوریشن کے درمیان لین دین پر پابندیاں عائد کی گئیں۔
ڈیلسی روڈریگیز نے کہا کہ”وینزویلا نے امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ الٹی میٹم کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے”، اگر امریکہ اسے برقرار رکھتا ہے تو وینزویلا 13 فروری سے امریکہ میں وینزویلا کے تارکین وطن کی وطن واپسی کی پروازیں منسوخ کر دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، موجودہ تعاون کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا اور امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.