News Views Events

چینی حکومت کے نمائندے لو چیا ہوئی کی ناورو کے یوم آزادی کی تقریب اور چینی سفارت خانے کی بحالی کی تقریب میں شرکت

0

چینی حکومت کے نمائندے اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ڈائریکٹر لو چیا ہوئی نے ناورو کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی ۔انہوں نے صدر آڈیانگ، اسپیکر سٹیفن اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی اور نا رو کی کابینہ کے تمام اراکین سے اجتماعی طور پر ملاقات کی۔
لو چیا ہوئی نے آزادی کی 56ویں سالگرہ پر ناورو کے عوام کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چین اور ناورو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے ۔ چین چینی طرز کی جدید یت کے ذریعے لائے گئے مواقع کو ناورو کے ساتھ بانٹنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے تیار ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، تمام سطحوں پر تبادلے کرنے، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے، عوام سے عوام کے تبادلوں کو گہرا کرنے، ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ناورو کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
ناورو نے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے نمائندوں کو بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنا ناورو حکومت کا ایک درست فیصلہ ہے۔ دونوں ممالک ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہوں گے، ریاستی نظم و نسق میں چین کے تجربے سے سیکھیں گے، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مسلسل گہرا کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیں گے۔ ناورو "بیلٹ اینڈ روڈ” دیگر اینیشی ایٹوز میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ لو چیا ہوئی نے29 جنوری کو ناورو میں چینی سفارت خانے کی دوبارہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.