سال 2023 میں چین کے قومی ملکیتی اداروں کا مجموعی منافع 4.633 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خزانہ نے 29 تاریخ کو 2023 میں ملک بھر میں قومی ملکیتی اداروں کی اقتصادی کارکردگی کا اعلان کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں قومی اداروں کی کل آپریٹنگ آمدنی 85.73 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 3.6 فیصد کا اضافہ ہے اور مجموعی منافع 4.633 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا، جو سال بہ سال 7.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ 2023 میں قومی ملکیتی اداروں کی کارکردگی کے اہم اشارییمستقل طور پر بڑھتے رہے اور بہتری کا رجحان مزید مستحکم کیا گیا ہے