News Views Events

امریکا میں 40 کاروں کے درمیان تصادم، متعدد افراد زخمی

0

امریکا میں 40 کاروں کے درمیان تصادم، متعدد افراد زخمی

 

امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک پل پر یکے بعد دیگرے 40 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے اور حادثے کے نتیجے میں تقریباً 6 گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس حادثے میں پہلے 23 گاڑیاں یکے بعد دیگر ایک دوسرے سے ٹکرائیں ، اور اس کے بعد وقفے وقفے سے مزید 20 گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔ 27 تاریخ کی سہ پہر تک ، محکمہ نقل و حمل کی جانب سے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ان حادثات کے نتیجے میں کوئی ہلاکت نہیں ، جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت نازک تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.