News Views Events

قیادت کے انتخاب میں خواتین کا اہم کردار ہوتاہے،فرخ خان

0

گجرات(اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین کی صدر وسابق ایم این اے مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے،قوم کی تقدیر کا فیصلہ خواتین اپنے ووٹ کے ذریعے کر سکتی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدروسابق ایم این اے مسز فرخ خان کی زیر صدارت بارہ دری گجرات میں اظہر بونجھ کی رہائش گاہ پر خواتین کا ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا چودھری سالک حسین کی اہلیہ ،صدر مسلم لیگ اسلام آباد شعبہ خواتین سیدہ فردوس،کنیز فاطمہ ،اونزہ، ہما خالد ،روبینہ خالد، رفعت ساجد ،نگہت قریشی ایڈووکیٹ،عزیزہ سیدسمیت خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔فرخ خان نے کہا کہ خواتین کو ایسی جماعت کا انتخاب کرنا چاہیے جو خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کر تی ہو۔فرخ خان نے کہا کہ گجرات کی خواتین کسی کے جھانسے میں نہ آئیں،چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادوں چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین کو ووٹ ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.