News Views Events

چین کی دیہی آن لائن خوردہ فروخت 2.49 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کی تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق 2023 میں چین کی دیہی صنعتوں کی ترقی کا رجحان بہت اچھا رہا ۔
سال 2023 میں، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ کی صنعت نے مستحکم طور پر ترقی کی ہے ،اہم زرعی مصنوعات اور خصوصی زرعی مصنوعات جیسے اناج، تیل دار اجناس، پھلوں اور سبزیوں کی پوری صنعتی چین کی توسیع کے ذریعے، مقررہ درجے سے بالا پروسیسنگ اداروں کی تعداد 90 ہزار سے زیادہ رہی . اس کے علاوہ 50 قومی جدید زرعی صنعتی پارک، 40 فائدہ مند اور خصوصی صنعتی کلسٹر، 200 مضبوط زرعی صنعتی قصبے، اور 100 زرعی جدیدکاری کے مثالی زون تعمیر کیے گئے ہیں، اس کے نتیجے میں صنعتی انضمام کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے۔
دیہی تفریحی سیاحت میں بھی تیزی سے بہتری آئی ہے، دیہی ای کامرس کو فروغ ملا ہے۔سال بھر میں دیہی آن لائن خوردہ فروخت 2.49 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ہے،زیادہ سے زیادہ کسانوں کو قریب جگہ پر روزگار ملا ہے۔ صنعت اور روزگار کی وجہ سے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ برقرار رہا، پچھلے سال کے مقابلے میں 7.6 فیصد کا حقیقی اضافہ ہوا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.