News Views Events

سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ، 79برس کے ہو گئے

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ووسابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین 79برس کے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے یوم پیدائش پر دل کی عمیق گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین صاحب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور سیاست میں وضع داری کی مثالیں قائم کیں جو نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پاکستان کی پوری سیاست کے لیے مشعل راہ ہیں۔
آج کے دن ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ چوہدری شجاعت صاحب کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان مسلم لیگ اپنی اعلی سیاسی روایات کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتی رہے گی۔ دعا ہے کہ اللہ ان کا سایہ ہم پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.