News Views Events

مسلم لیگ (ن ) نے انتخابی منشور پاکستان کو نواز دو پیش کردیا

0

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن )نے انتخابی منشور پاکستان کو نواز دو کا اعلان کردیا ، جس میں نیب کا خاتمہ ، ایک کروڑ سے زائد نوکریوں کی فراہمی، غربت اور بیروزگاری میں کمی ، سستی بجلی گیس کی فراہمی کے وعدے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے انتخابی منشور پیش کردیا، جس میں ن لیگ نے عدالتی اصلاحات ، معاشی اصلاحات، سستی فراہمی ،نیب کے خاتمے کی وعدے کیے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کے اہم نکات یہ ہیں۔
نیب کا خاتمہ
ن لیگ کے منشور میں نیب کا ادارہ ختم کرنے اور کرپشن کیخلاف کام کرنیوالے دیگر اداروں کومضبوط کرنا کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
سستی بجلی اور گیس کی فراہمی
بجلی کے بلوں میں20سے30فیصد تک کمی کی جائیگی، ملکی گرڈ میں 15ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیاجائیگا اور ملک بھر میں 10ہزار میگاواٹ بجلی سولر کیذریعے پیدا کی جائیگی۔
منشور میں کہا گیا ہے کہ گیس کے بل بھی کم کئے جائیں گے، دوہزارپچیس میں مہنگائی دس فیصد کم کرنے کا وعدہ بھی شامل ہیں۔
خارجہ پالیسی
مسلم لیگ ن کے منشور میں کہا گیا ہے عالمی سطح پرپاکستان کومضبوط بنایا جائے گا بھارت کو مقبوضہ کشمیرسیپانچ اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے ہوں گے اور تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادو ں کیمطابق حل کیاجائیگا ساتھ ہی معاشی ترقی،امن اورباہمی احترام کی بنیاد پر بھارت سے تعلقات بنائیں گے۔
کسانوں کے لئے اہم اعلانات
ن لیگ نے ذراعت میں جدت کے ساتھ چھوٹے کسانوں اورکاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا جبکہ پانچ سال میں ایک کروڑنوکریاں کی فراہمی بھی منشور میں شامل ہیں۔
کسانوں کو سود سے پاک قرضے فراہم کئے جائیں گے، سولر ٹیوب ویل لگا کردئییجائیں گے اور نگراں وزیر اعظم کسان پیکج میں تسلسل اور توسیع کی جائے گی۔
عدالتی اصلاحات
پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، عدالتی قانونی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی اور بروقت اور موثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائے گا۔
منشور میں کہا گیا ہے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کو اصل شکل میں بحال کیا جائے گا، پنچائت سسٹم اورای کورٹسبنائیں جائیں گیاور آئینی، قانونی، عدالتی، انتظامی اورگورننس سسٹم میں اصلاحات کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
ایک کروڑ ملازمتیں
مختلف محکموں کااختیارمقامی حکومتوں کے حوالے کیاجائیگا، پانچ سال میں ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اور پانچ سال میں بیروزگاری کو 5فیصدتک کم کیاجائیگا۔
معاشی اصلاحات
جی ڈی پی گروتھ کو3سال میں 6فیصد تک لایاجائیگا اور پانچ سال میں فی کس آمدنی کو2ہزارڈالر تک لایاجائیگا جبکہ پانچ سال میں ایکسپورٹس کو60ارب ڈالر تک لایاجائیگا۔
تعلیم
ملک بھر میں ایوننگ اسکول کےآغاز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور تعلیمی بجٹ کو 4فیصد تک بڑھایاجائے گا جبکہ ملک بھر میں دانش اسکولوں کا قیام اور ضلعی سطح پر میڈیکل اور انجینئرز کے کالجوں کا قیام بھی منشور کا حصہ ہیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے اقدامات
اسموگ سے پاک پاکستان کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.