News Views Events

نئے سسٹم کی آمد، پاکستان میں بارش اور برفباری کب سے شروع ہوگی؟

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں،ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی، شدید دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 جنوری کے دوران اسلام آباد اور خطہ کو پوٹھوہار میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی پارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،اس دوران ، مری اور گلیات میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان 31/30 جنوری سے گوجرانوالہ سیالکوٹ، لاہور، نارووال ، منڈی بہاوالدین، میانوالی اور سرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع. صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد بارش کا سبب بنے والی مغربی ہوائیں 27 (رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گئی جو 31 جنوری تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث:گلگت بلتستان / کشمیر: 27 (رات) سے 31 جنوری کے دوران گلگت بلتستان (استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گانچھے، شگر) کشمیر (وادی نیلم منظر آباد، پونچھ باغ، حویلی ، میر پور ) میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ خیبر پختون خواہ: 27 (رات) سے 31 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر ، کرک، پشاور، چار چار سدہ، صوابی، بونیر ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ اور بنوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
بلوچستان : 28 اور 29 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی پارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر: اس دوران مری، گلیات، ناران کانان، دیر، سوات کوہستان، مانسورہ ایبٹ آباد، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ کے علاقوں پر برف پڑنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔ بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت.
بارش کا یہ سلسلہ پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.