News Views Events

اگر اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے جنگ بندی کے فیصلے کی پاسداری کرتا ہے تو حماس بھی ایسا ہی کرے گی: حماس

0

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے ایک بیان میں کہا کہ حماس اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کردہ جنگ بندی کے کسی بھی فیصلے کی پاسداری کرے گی، بشرطیکہ اسرائیل بھی جنگ بندی کی فیصلے کی پاسداری کرے۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر اسرائیل تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیتا ہے تو حماس بھی تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دے گی۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جامع جنگ بندی کا حصول قیدیوں کی رہائی اور مفاہمت کی دیگر تمام شرائط کی بنیاد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.