امریکہ بیرونی خلائی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نےیومیہ پریس کانفرنس میں امریکی خلائی فورس کی جانب سے جاری کردہ "خلائی مسابقت” کی جائزہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے "چین کے بیرونی خلائی خطرے کے نظریے” کو بار بار بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کا مقصد اپنی بیرونی فضائی طاقت کی وسعت کے لئے بہانہ تلاش کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے کھلے عام بیرونی خلا کو "جنگی میدان” کے طور پر بیان کیا ہے، جو بیرونی خلائی عسکریت اور میدان جنگ بنانے کے پیچھے سب سے بڑی محرک قوت ہے اور بیرونی خلائی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے. چین بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کرتا ہے اور ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ جھوٹے بیانات پھیلانا بند کرے اور بیرونی خلا میں اپنی عسکری توسیع بند کرے۔