چین انسداد دہشت گردی کے معاملے میں دوہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
چین دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، تر جمان
بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور چین انسداد دہشت گردی کے معاملے میں دوہرے معیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہےجو دوسروں اور خود کے لئے نقصان دہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے اور ہر قسم کی دہشت گردی پر مشترکہ طور پر کاری ضرب لگانے کے لئے تیار ہے۔