امریکی ریاست ہوائی میں چینی شہری پر حملہ
امریکی ریاست ہوائی میں چینی شہری پر حملہ
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک ) امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو کی سڑک پر ایک چینی شہری پر کیمیائی مائع چھڑکا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
لاس اینجلس میں چینی قونصل خانے نے اس ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاست ہوائی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمی ہونے والے چینی شہری کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے اور پولیس پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات تیز کرے اور مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ لاس اینجلس میں قونصل خانے نے 24 تاریخ کو ہونولولو میں ایک ورکنگ ٹیم بھیجی ہے۔ فی الحال مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔