چینی وزیر خارجہ دورہِ تھائی لینڈ کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کریں گے، چینی وزارت خارجہ
چینی وزیر خارجہ دورہِ تھائی لینڈ کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کریں گے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اعلان کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بامبی کی دعوت پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای 26 سے 29 جنوری تک تھائی لینڈ کا دورہ کررہے ہیں۔
چین اور امریکہ کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق وانگ ای بنکاک میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ ملاقاتوں کا ایک نیا دور بھی منعقد کریں گے۔