چین اور فرانس کے تعلقات نے عالمی امن میں خدمات سرانجام دی ہیں، چینی صدر
چین اور فرا نس کے تعلقات نے عالمی امن میں خدمات سرانجام دی ہیں، چینی صدر
بیجنگ ()
چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب بیجنگ میں چین کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 60 برسوں کے دوران چین اور فرانس کے تعلقات ہمیشہ مغربی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں سب سے آگے رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں خدمات سرانجام دی گئی ہیں۔ چین اور فرانس کو ثقافت اور سیاحت کے چین۔فرانسیسی سال اور پیرس اولمپک گیمز سے فائدہ اٹھا کر افرادی و ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے، مشترکہ طور پر عالمی کثیر قطبی اور اقتصادی گلوبلائزیشن کی وکالت کرنے اور روایتی تعاون کو گہرا کرتے ہوئے سبز صنعتوں اور صاف توانائی سمیت دیگر نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنا چاہئے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی ایک ویڈیو پیغام دیا۔ میکرون نے کہا کہ فرانس عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور بین الاقوامی بحرانوں کے حل کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ہمیں دونوں ممالک کے عوام بالخصوص نوجوانوں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ فرانس۔ چین تعلقات کے مستقبل کے لئے مزید ٹھوس بنیاد رکھی جا سکے۔
31 جنوری کو دونوں ممالک پیرس کے پیلس آف ورسیلز میں چین فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ اور ثقافت اور سیاحت کے سال کے آغاز کی تقریبات بھی منعقد کریں گے۔