News Views Events

چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کو یہ نہیں کہا پی ٹی آئی چھوڑیں تو جیل سے باہر ہوں گے، سالک حسین

0

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کےسینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کو یہ نہیں کہا پی ٹی آئی چھوڑیں تو جیل سے باہر ہوں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چودھری سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت کے پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر کہا کہ چودھری شجاعت نے پرویزالہٰی کونہیں کہا پی ٹی آئی چھوڑیں تو جیل سےباہر ہوں گے۔
پرویز الٰہی کی اہلیہ کے حوالے سے سالک حسین کا کہنا تھا کہ جذباتی طورپربڑا مشکل ہوتاہے جب آپ کی والدہ کی جگہ شخصیت مدمقابل ہوں، مجھے ان سے مقابلے کا شوق نہیں لیکن انہوں نےخودہی راہیں جدا کرلیں۔
انھوں نے بتایا کہ راستےتب جداہوئےجب چودھری شجاعت کوصدارت سےہٹانےکی کوشش ہوئی، ہم نے بقا کی جنگ لڑی اگریہ کامیاب ہوتےتوہم کہاں ہوتے، انہوں نےتوپی ٹی آئی میں جاناتھالیکن پارٹی کوکوڑے دان میں ڈالناچاہتے تھے۔
قیصرہ الٰہی کے الزامات پر چوہدری شجاعت کے بیٹے نے کہا کہ مونس الٰہی کا گجرات میں 50 ایکڑ کا گھر ہے لیکن وہاں رہنے کے بجائے یہاں آگئے، یہ ہمارامشترکہ گھر ہےاوروہ شافع حسین کوتنگ کرنے کے لیے آئے ہیں، گھرمیں18کمرے ہیں، شافع نے دوسرا کمرہ کھول لیا تو اسے توڑ پھوڑ کہتے ہیں۔
سالک حسین کا کہنا تھا کہ کوئی توڑپھوڑنہیں ہوئی اور نہ ہی پولیس آئی ،یقین کریں یہ شافع حسین کو بہت تنگ کررہےہیں اور بتا کر کرتے ہیں، عورت کارڈ کھیلنے اور مظلوم بننےکی کوشش ہورہی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارا گھر کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں، چاہتے ہیں معاہدہ ہوجائے، پرویزالہٰی یہ خود نہیں کررہےوہ کسی اور کی سیاست کےلیے یہ وقت دیکھ رہےہیں، تضحیک سےبچنےکےلیےچوہدری شجاعت کوقانونی راستہ بتایا تو انہوں نے دستخط کئے۔
کاغذات چھیننے کے سوال پر چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ کاغذات چھیننےوالا واقعہ ویڈیو پر دیکھا توبہت افسوس ہوا، چوہدری وجاہت نے کہاتھا کاغذات خودلیکرنہ جائیں،وکلاکوبھجوائیں، چوہدری شجاعت کو آج بھی پرویزالہٰی کی بہت فکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پھوپھو سے ملنے کی کوشش کی لیکن ان کےاردگرد لوگ تناؤ کم نہیں ہونے دے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.