چینی صدر کی صوبہ جیانگ شی کے شین یوئی شہر میں آتش زدگی کے حادثے کے حوالے سے اہم ہدایات
چینی صدر کی صوبہ جیانگ شی کے شین یوئی شہر میں آتش زدگی کے حادثے کے حوالے سے اہم ہدایات
بیجنگ ()
چین کے صوبہ جیانگ شی کے شہر شین یوئی میں کچھ دکانوں میں آتش زدگی کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ۔
حادثے کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے زور دیا کہ زخمیوں کو بچانے کی پوری کوشش کی جائے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تسلی دی جائے اور بعد کی صورتحال سے نمٹنے کا کام اچھی طرح انجام دیا جائے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں کو اس حادثے سے سبق سیکھتے ہوئے محفوظ پیداوار کی ذمہ داری کو مزید سنجیدگی سے لینا ہوگا اور ہر قسم کے حادثات کو سختی سے روکتے ہوئے ، عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اس حادثے کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
شی جن پھنگ اور لی چھیانگ کی ہدایات کی روشنی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم زانگ گو چھینگ متعلقہ محکموں کے حکام کے ہمراہ حادثے سے نمٹنے میں رہنمائی کے لئے صوبہ جیانگ شی کے شہر شین یوئی پہنچ گئے۔ جیانگ شی صوبے اور شین یوئی شہر نے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کے لئے مقامی وسائل کو منظم کیا ہے۔