جزائر شی شا اورجزائر نان شا دونوں چین کی سرزمین کے حصے ہیں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جزائر شی شا اور جزائر نان شا دونوں چین کی سرزمین کے حصے ہیں، جس کی مضبوط تاریخی اور قانونی بنیاد ہے۔ چین ان جزائر کو دریافت کرنے، نام دینے، ترقی دینے اور ان کے امور چلانے والا پہلا ملک ہے اور ان جزائر پر خود مختار دائرہ اختیار کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔ چین نے ہمیشہ متعلقہ ممالک کی جانب سے چین کی سرزمین پر کیے جانے والے غیر قانونی دعووں کی مخالفت کی ہے اور اپنی خودمختاری کی ثابت قدمی کے ساتھ حفاظت کرتا رہےگا۔