News Views Events

چین فلپائن کی جانب سے ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی توثیق کو سراہتا ہے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس کے تازہ ترین ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین فلپائن کی جانب سے ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی توثیق کو سراہتا ہے۔
فلپائن کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چین کا صوبہ ہے اور فلپائن "تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہیں کرتا۔ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چین کی مکمل وحدت عوام کی امنگوں کے مطابق رحجان ہے۔ "تائیوان کی علیحدگی” کا کوئی بھی عمل یقیناً ناکام ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.