چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی چینل ون کی جانب سے 2024 کے لیے اعلیٰ معیار کے پروگراموں کی تقریب رونمائی
بیجنگ(نیوزڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی چینل ون کی جانب سے2024 کے لیے اعلیٰ معیار کے پروگراموں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ، اور 55 اعلیٰ معیار کے پروگراموں کی نقاب کشائی کی گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں چین کے نائب وزیر ثقافت و سیاحت اور قومی محکمہ ثقافتی ورثہ لی چھون، قومی محکمہ جنگلات اور سبزہ زار کے سربراہ گوان چی او اور قومی محکمہ چینی روایتی طب کے نائب سربراہ چھین حوائی جن کے ہمراہ مشترکہ طور پر پروگراموں کی فہرست جاری کی۔
چائنا میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹر آفس کے ڈائریکٹر لیانگ جیان زنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2024 میں سی سی ٹی وی ون اعلیٰ معیار کے پروگراموں کی تقریب رونمائی کے موقع سے فائدہ اٹھا کر نئے سال میں "اچھا آغاز” اور سال بھر ” جامع کامیابیوں”کے حصول کے لئے پوری کوشش کرےگا۔سی سی ٹی وی ون چائنا میڈیا گروپ کے فلیگ شپ چینل کے طور پر 2023 میں ناظرین کے تناسب کے لحاظ سے ملک کے اسٹار چینلز میں پہلے نمبر پر رہا اور اس کےسالانہ ناظرین کی تعداد میں مسلسل نو سالوں سے نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق سی سی ٹی وی ون کے ناظرین کی تعداد ملک کے تمام ٹی وی چینلز میں پہلے نمبر پر ہے اور 15تا 34 سال کی عمر کے 241 ملین ناظرین موجود ہیں جو تمام اسٹار چینلز میں پہلے نمبر پر ہے۔