News Views Events

چینی صدر کے خصوصی ایلچی  کی کانگو کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت 

0

چینی صدر کے خصوصی ایلچی  کی کانگو کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت

 

چین، دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے،  شین یوئی یوئی

بیجنگ ()

ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے صدرفیلیکس شیسکیدی  کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین شین یوئی یوئی نے  دارالحکومت کنشاسا میں  ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو  کے صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔پیر کے روز

تقریبِ حلف برداری کے بعد  صدر فیلیکس شیسکیدی نے   شین یوئی یوئی سے ملاقات کی۔اس موقع پر  شین یوئی یوئی نے   صدرشیسکیدی  کو  صدر شی جن پھنگ کی جانب سےمبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ چین، دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور  اس بات کا خواہاں ہے کہ ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے ساتھ مشترکہ طور پر  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جائے ، ایک دوسرے کے مرکزی مفادات کی مضبوطی سے حمایت کی جائے، مفیدباہمی تعاون و مفادات کو مضبوط کیا جائے ، عوام کے  درمیان دوستی  کو فروغ دیا جائے ، "بیلٹ اینڈ روڈ” اور چین-افریقہ تعاون فورم کی مشترکہ تشکیل  کے فریم ورک کے اندر تبادلوں اور تعاون کو گہرا کیا جائے  اور  چین-کانگو جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی مزید مضبوط اور زیادہ متحرک شراکت داری قائم کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.