News Views Events

نئے دور میں چین کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی حکمت عملی کا اجراء

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے حال ہی میں ملک میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی حکمت عملی اور ایکشن پلان (2023-2030) جاری کیا ہے۔
ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک زمینی وسائل، آبی وسائل،کمزور ساحلی اور سمندری ماحولیاتی نظام کا کم از کم 30 فیصد مؤثر طریقے سے بحال ، محفوظ اور منظم کیا جائے گا، ملک کے کل زمینی رقبے میں نیشنل پارکس پر مبنی نیچر ریزروز کا تناسب تقریباً 18 فیصد ہوگا، اور زمینی ماحولیاتی تحفظ پر مبنی ریڈ لائنز کا رقبہ زمینی رقبے کے 30 فیصد سے کم نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ، سمندری ماحولیاتی تحفظ پر مبنی ریڈ لائن کا رقبہ ایک لاکھ پچاس ہزار مربع کلومیٹر سے کم نہیں ہوگا، دریائے یانگسی میں آبی حیات کے بقا انڈیکس کو بہتر بنایا جائےگا۔ جینیاتی وسائل اور ڈیجیٹل سیکونس انفارمیشن اور اس سے متعلق روایتی علوم کے استعمال سے پیدا ہونے والے فوائد کو مساوی اور منصفانہ طور پر شیئر کیا جائےگا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.