سلوواکیہ کے وزیر اعظم نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کر دی
سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے خلاف ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ وہ 24 جنوری کو یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل سے ملاقات کے لئے یوکرین جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس دورے کا ایک مقصد یوکرین کے لیے مزید امدادی پیکج کی پیشکش ہے ، لیکن وہ شمیگل کو یہ بھی بتائیں گے کہ "ہم یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو روکیں گے اور ویٹو کریں گے۔رابرٹ فیکو نے مزید کہا کہ شمیگل پر یہ بھی واضح کیا جائے گا کہ سلوواکیہ کی حکومت آئندہ یوکرین کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گی۔