چین بین الاقوامی تعاون کے لئے ایک اہم محرک قوت ہے،ورلڈ اکنامک فورم 2024 کے شرکاء
ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس 2024 مقامی وقت کے مطابق 15 سے 19 جنوری تک سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کو دئے گئے انٹرویو میں متعدد شرکاء نے کہا کہ چین بین الاقوامی تعاون کے لئے اہم محرک قوت ہے اور امید کی جاتی ہے کہ چین بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے میں زیادہ قائدانہ کردار ادا کرےگا۔
ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میرک دوسیک نے کہا کہ اس سال کے سالانہ اجلاس میں چین کی جانب سے کھلے پن اور تعاون کا پیغام بھیجا گیا۔ شرکاء نے اسے سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ چین کے ساتھ اقتصادی تعاون مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ سنا اور کاروباری رہنماؤں اور دیگر شرکاء سے بات چیت میں جو کچھ ملا، وہ یہ کہ موجودہ اجلاس میں چین کی اقتصادی ترقی کی سمت کے تفصیلی تعارف اور وضاحت کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ مختلف عوامل کے اثر و رسوخ کے باعث ماضی کے عالمی گورننس نظام کو چیلنجز کا سامنا ہے۔لہذا ، ایک نیا نظام تشکیل دینے کے عمل میں چین مثبت قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔