News Views Events

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شای کرلی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کرلی۔
شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔
پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔
یاد رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.