عرب ریاستوں کی تیسری میڈیا کانفرنس میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کےمرکزی ویژوئل اور ڈائنامک پوسٹرز کی رونمائی
عرب ریاستوں کی تیسری میڈیا کانفرنس میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کےمرکزی ویژوئل اور ڈائنامک پوسٹر ز کی رونمائی
تیونس(نیوز ڈیسک)16 سے 18 جنوری تک تیونس میں عرب اسٹیٹس براڈکاسٹنگ یونین کی 43 ویں سالانہ کانفرنس اور عرب ریاستوں کی تیسری میڈیا کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔چائنا میڈیا گروپ نے اے سی بی یو کے ایک رکن یونٹ اور کانفرنس میں مدعو کیے گئے واحد چینی میڈیا کی حیثیت سے چینی عوام کے سب سے اہم ثقافتی ایونٹ کی تشہیر کے لیے ڈریگن ایئر ،سپرنگ فیسٹول گالا کے مرکزی ویژوئل پوسٹرز اور ڈائنامک پوسٹرز کی رونمائی کی۔
کانفرنس میں عرب ممالک اور دیگر مین اسٹریم میڈیا کے متعدد نمائندگان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ عرب اسٹیٹس براڈ کاسٹنگ یونین کے ملٹی میڈیا انٹرایکشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عواد عائید نے کہا کہ وہ چین کی متنوع ثقافت کو ظاہر کرنے اور سامعین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھرپور، سپرنگ فیسٹیول گالا کے منتظر ہیں۔انہوں نے نئے سال کی آمد کے موقع پر چینی عوام کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔