چین کی آٹوموبائل برآمدات دنیا میں پہلے نمبر پر آگئیں
چین کی آٹوموبائل برآمدات دنیا میں پہلے نمبر پر آگئیں
بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق چین کی آٹوموبائل انڈسٹری نے 2023 میں شاندار پیشرفت کی۔ اس صنعت کی سالانہ پیداوار اور فروخت 30 ملین گاڑیوں سے تجاوز کر جائے گی، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ چینی آٹوموبائل کی برآمدات پہلی بار دنیا میں پہلی پوزیشن پر رہیں ۔
سال 2023 میں چین میں نئی انرجی گاڑیوں کی برآمد 1.203 ملین یونٹس تھی، جو کہ سال بہ سال 77.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس سے عالمی صارفین کو اعلیٰ معیار کے ساتھ گاڑی خریدنے کی متبادل سہولت ملی ہے۔