صاف توانائی کے شعبے میں چین کی کامیابیاں نمایاں ہیں، ڈائریکٹر آئی ای اے
صاف توانائی کے شعبے میں چین کی کامیابیاں نمایاں ہیں، ڈائریکٹر آئی ای اے
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر بیرول نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صاف توانائی کے شعبے میں چین کی کامیابیوں اور دنیا میں چین کے کردار کی تعریف کی۔
بیرول نے کہا کہ آئی ای اے نے 2023 کی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں قابل تجدید توانائی کے نئے اہداف کا ایک سلسلہ مقرر کیا ہے ، جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف توانائی کی تیز رفتار ترقی بہت سے لوگوں کے تصور سے باہر ہے، جیسے قابل تجدید توانائی، برقی گاڑیاں، سبز ہائیڈروجن وغیرہ اور چین اس وقت ان تمام شعبوں میں چیمپیئن ہے۔ شمسی توانائی، ہوا سے حاصل کی گئی توانائی، برقی گاڑیوں اور نئی جوہری توانائی جیسے کافی شعبوں میں چین دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
بیرول نے کہا کہ چین اور آئی ای اے کے درمیان شمسی اور ہواسے حاصل کی گئی توانائی،صاف توانائی اور برقی گاڑیوں جیسے شعبوں میں تعاون کے قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی برادری کو صاف توانائی کی ترقی کے لیے چینی حل بھی فراہم کیے ہیں۔