News Views Events

دنیا متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہے ،ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے شرکا کی رائے

0

دنیا متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہے ،ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے شرکا کی رائے

 

ڈیووس( نیوز ڈیسک) ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ہے۔ اجلاس کے شرکا کا کہنا ہے کہ دنیا چین کے ساتھ سکیورٹی، معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میکاتی نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی کامیاب بحالی علاقائی معاملات میں چین کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ چین علاقائی اور عالمی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

امریکہ میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر نیومین کی رائے میں بڑھتی ہوئی شدید مسابقت اور تیزی سے واضح ہوتی ملٹی پولرائزیشن کی موجودہ عالمی صورتحال میں چین کی جانب سے عالمی، قومی اور مقامی سطح پر تعاون کی اپیل توجہ طلب ہے۔ یہ فورم کے سالانہ اجلاس برائے "ٹرسٹ کی تعمیر نو” کے موضوع سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.