امریکی فوج کا یمن میں حوثی مسلح افواج کے ٹھکانوں پر حملوں کا نیا دور
امریکی فوج کا یمن میں حوثی مسلح افواج کے ٹھکانوں پر حملوں کا نیا دور
ایسوسی ایٹڈ پریس اور سی بی ایس نیوز کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز امریکی فوج نے یمن میں حوثی مسلح افواج کے ٹھکانوں پر حملوں کا ایک نیا دور شروع کیا۔ یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول میڈیا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے اٹھارہ تاریخ کی علی الصبح شمالی اور وسطی یمن میں حوثی مسلح افواج کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔
حوثی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ وہ امریکی حملوں کے باوجود اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔
ادھر ایک اور اطلاع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 17 جنوری کو امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اسی دن کی شام یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے ایک یک طرفہ حملہ کرنے والے ڈرون کو داغا گیا اور خلیج عدن میں ایک امریکی کارگو جہاز "جینکو پیکارڈی” پر حملہ کیا گیا۔ تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، لیکن اس حملے میں کچھ نقصان ہوا ہے۔