News Views Events

چین کی معیشت بحالی اور بہتری کی راہ پر گامزن ہے

0

چین کی معیشت بحالی اور بہتری کی راہ پر گامزن ہے

 

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)
چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سال 2023 میں چین کی قومی معیشت کی کارکردگی کا تعارف پیش کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ متعدد معاشی اشاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت بہتر ی کی طرف گامزن ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے، اور اہم متوقع اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے.

پریس کانفرنس میں قومی ادارہ شماریات کے ڈائریکٹر کانگ ای نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں چین کی 2023 میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہی جو تقریباً 3 فیصد کی متوقع عالمی شرح نمو سے زیادہ ہے۔ اور یہ دنیا کی بڑی معیشتوں سے بہتر رہی ہے ۔ 2023 میں، چین کی معیشت نے عالمی اقتصادی ترقی میں 30 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈالا، جو اسے عالمی اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا انجن بناتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.