سوئس کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا،چینی وزیراعظم
چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور سوئس کنفیڈریشن کی صدر ویولا ایمہرڈ نے زیورخ سے سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن تک خصوصی ٹرین پر سفر کرتے ہوئے دوستانہ ماحول میں مختلف امور تبادلہ خیال کیا۔
لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں کے دوران سوئس کمپنیز کی چین کے اصلاحات و کھلے پن کے عمل میں گہری شمولیت رہی ہے۔ یہ کمپنیز چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہیں اور خود بھی بھرپور منافع حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے اور مزید سوئس کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
سوئس کنفیڈریشن کی صدر ویولا ایمہرڈ نے لی چھیانگ کےسوئٹزرلینڈ کے سرکاری دورے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد سوئس کمپنیوں نے چین میں کی جانے والی سرمایہ کاری اور ترقی کے حوالے سے اچھے نتائج حاصل کیے ہیں اور سوئس کمنیز چینی مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ سوئٹزرلینڈ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو مزید بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
فریقین نے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، ماحول دوست ترقی، ثقافتی سیاحت اور موسم سرما کے کھیلوں وغیرہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔