چائنا میڈیا گروپ کے سپرنگ فیسٹیول ایوننگ گالا 2024 کا انیمیٹد پوسٹر جاری
بیجنگ(نیوزڈیسک)چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ چینی نئے سال ڈریگن کے سپرنگ فیسٹیول ایوننگ گالا کا انیمیٹڈ پوسٹر ورلڈ اکنامک فورم 2024 کے سالانہ اجلاس میں جاری کیا گیا اور چینی لوگوں کے اس سالانہ شاندار ثقافتی اور روایتی تہوار کو چینی اور غیر ملکی شرکاء سمیت دنیا بھر میں دکھایا گیا ۔
اس موقع پر اجلاس میں موجود مہمانوں نے چینی نئے سال کے لئے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس تقریب میں تقریباً ایک ہزار چینی اور غیر ملکی سیاست دانوں ، ورلڈ اکنامک فورم کے عہدیداران، معروف چینی اور غیر ملکی کاروباری شخصیات اور نمائندوں نے شرکت کی۔