News Views Events

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافہ

0

غزہ(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا۔ اسی روز اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا اور اسرائیلی زمینی افواج نے بھی شمالی غزہ میں اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں۔
اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے اپنی زمینی افواج کے ایک حصے کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں جھڑپوں میں حماس کے درجنوں مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں۔گزشتہ روزحماس کی جانب سے جنوبی اسرائیل کو غزہ کی پٹی سے ایک بڑے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حماس کے ماتحت قاسم بریگیڈ نے 16 جنوری کو اعلان کیا کہ غزہ شہر کے علاقے شیخ رادوان میں اس یونٹ نے اسرائیلی فوج کے ٹرک پر حملہ کیا جس میں فوجی اہلکار سوار تھے۔
فلسطین کے روزنامہ القدس کے مطابق اسرائیل نے مسلسل پانچ روز سے غزہ کی پٹی میں تمام مواصلاتی رابطے منقطع کر رکھے ہیں، جو فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد سب سے طویل تعطل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.