شمالی غزہ کی پٹی میں شدید زمینی حملوں کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے ،اسرائیل
غزہ(نیوزڈیسک)گزشتہ شام 227 ٹرک انسانی امداد لے کر غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی( یو این آر ڈبلیو اے) کے مطابق، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد غزہ کی پٹی میں یو این آر ڈبلیو اے کے 150 ارکان جاں بحق ہو چکے ہیں اور چھیاسٹھ تنصیبات پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے۔شام اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں زمینی حملے کا "شدید مرحلہ” ختم ہو گیا ہے اور جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے میں بھی یہ حملےجلد ختم ہو جائیں گے ۔ گیلنٹ نے کہا کہ تنازعے کے خاتمے کے بعد غزہ پر حکمرانی فلسطینیوں کی ہوگی ۔