پاکستان سے خشک سرخ مرچ کی کھیپ چین پہنچ گئی
بیجنگ (شِنہوا) پاکستان سے 182 ٹن خشک سرخ مرچ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر نائی جیانگ پہنچ گئیں۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری زرعی تعاون منصوبے کے تحت درآمد شدہ خشک مرچ کی پہلی کھیپ ہے۔
سیچھوان پوجی ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے 2022 میں مرچ کی کاشت کےزرعی منصوبے کے فروغ کو "چین پاکستان اقتصادی راہداری” کے زرعی منصوبوں کے پہلے مرحلےمیں شامل کیا گیا تھا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کا ایک اہم منصوبہ ہے۔
چین کے سیچھوان اور چھونگ چھنگ میں مرچ استعمال پکوان میں زیادہ کیا جاتا ہے جہاں صارفین اسے بے حد پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں اس کی کھپت کے وسیع امکانات ہیں۔
مارچ 2023 میں سیچھوان نائی جیانگ اور سیچھوان پوجی ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان سے چین کو سرخ مرچ کی فراہمی پر مبنی تعاون کامنصوبہ شروع کیا تھا جس میں مرچ کا درآمدی حجم 50 ہزار ٹن سالانہ سے زائد ہوچکا ہے۔
درآمد شدہ خشک مرچوں کی پہلی کھیپ 13 جنوری 2024 کو باضابطہ طور پر نائی جیانگ بانڈڈ گودام پہنچی جسے بتدریج سیچھوان اور چھونگ چھنگ کی منڈیوں میں بھیجا جائے گا۔
سیچھوان میں پوجی ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین چھن چھانگ وائی نے کہا کہ ہم نائی جیانگ شہر کو اپنا صدرمقام بنائیں گے ،پاکستان سے صنعتی تعاون گہرا کرکے مرچ کی کاشت کو وسعت دیں گے، تل اور دیگر زرعی مصنوعات میں اضافہ کیا جائے گا اور رواں سال 2 لاکھ ایکڑ زرعی کاشت کے رقبہ میں اضافے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ سال کے اندر بیج کمپنیوں اور پروسیسنگ مراکز کا قیام تیز کیا جائے گا جبکہ پاکستان سے مزید اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات چین میں درآمد کی جائیں گے۔
نائی جیانگ میونسپل اقتصادی تعاون بیورو کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ3 برس میں پاکستان اور نائی جیانگ کے درمیان تجارت زرعی مصنوعات سے لیکر ملبوسات، معدنی مصنوعات، ادویات اور دیگر شعبوں تک وسیع ہوچکی ہے اور ان کی مجموعی تجارتی مالیت 15 کروڑ یوآن سے زائد ہے۔
چھنگ دو۔ چھونگ چھنگ جڑواں شہر اقتصادی سرکل کے قلب میں واقع شہر نائی جیانگ حالیہ برسوں میں "بیلٹ اینڈ روڈ” اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں فعال طریقے سے ضم ہوچکا ہے جس سے "بیلٹ اینڈ روڈ” میں پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلے و تعاون کو تقویت ملی ہے۔
پاکستان سے درآمد شدہ خشک سرخ مرچ کی پہلی کھیپ نائی جیانگ پہنچنے کے ساتھ ہی نائی جیانگ شہر نے پاکستانی شہر ملتان کے ساتھ دوستانہ تعاون کے ایک معاہدے پربھی دستخط کئے۔