News Views Events

توشہ خانہ کیس میں نیب کو نوازشریف سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایک ہفتے میں نیب کو توشہ خانہ کیس میں نواز شریف سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، نیب پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
نواز شریف سے متعلق نیب کی انکوائری رپورٹ آج بھی احتساب عدالت پیش نہیں کی جا سکی جس کے بعد عدالت نے نیب کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل راجہ فیصل یونس نے بھی عدالت میں پیش ہوکر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جو منظور کر لی گئیں۔
بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.